搜索
热搜: music
门户 Culture Language view content

عربی حروف تہجی

2015-7-7 23:46| view publisher: amanda| views: 4357| wiki(57883.com) 0 : 0

description: عربی خطات یا عربی ابجد (arabic alphabet) یا عربی حروف تہجی، ایشیا اور افریقہ میں متعدد زبانوں کا تحریری انداز یا خطات ( ...
عربی خطات یا عربی ابجد (arabic alphabet) یا عربی حروف تہجی، ایشیا اور افریقہ میں متعدد زبانوں کا تحریری انداز یا خطات (انگریزی:writing system) ہے۔ لاطینی کے بعد یہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ابجد ہے۔

ان حروف کا سب سے پہلے استعمال عربی میں کیا گیا خصوصا اسلام کی مقدس کتاب قرآن کے لیے۔ اسلام کے پھیلنے کے ساتھ ساتھ یہ طرز تحریر بھی ترقی پاتا گیا اور اردو، پشتو، بلوچی، کھوار، بلوچی،ملائے، ہاؤسا، منڈینکا (مغربی افریقہ)، سواحلی (مشرقی افریقہ)، بلتی، پھالولہ، کالاشہ، بروشسکی، بلتی، شینا، وخی، پنجابی (پاکستان)، کشمیری، سندھی (بھارت و پاکستان میں)، اروی (سری لنکا)، اویغور (چین)، قازق (وسط ایشیا)، ازبک (وسط ایشیا)، کرغز (وسط ایشیا)، آزربائیجانی (ایران)، کردی (عراق و ایران)، عثمانی ترک اور ہسپانوی (مغربی یورپ) سمیت کئی زبانیں عربی ابجد میں لکھی جاتی ہیں یا ماضی میں لکھی جاتی رہی ہیں۔ نئی زبانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حقیقی حروف ابجد میں نئی علامات کے اضافے ہوتے گئے، جو اصلی عربی ابجد سے مختلف ہیں۔ جیسا کہ اردو میں پ، چ، ڈ، ڑ، ژ، گ وغیرہ۔

عربی تحریر دائیں سے بائیں جانب لکھی جاتی ہے، جس میں ہمزہ سمیت 29 بنیادی حروف ہوتے ہیں۔ عربی تحریر کے مختلف انداز خطاطی ہیں جن میں خط نسخ، نستعلیق، رقعہ، ثلث اور کوفی سب سے زیادہ معروف ہیں۔

About us|Jobs|Help|Disclaimer|Advertising services|Contact us|Sign in|Website map|Search|

GMT+8, 2015-9-11 20:13 , Processed in 0.148648 second(s), 16 queries .

57883.com service for you! X3.1

返回顶部